Blogroll

Tuesday, 18 November 2014

64789

شیخوپورہ (ویب ڈیسک) شیخوپورہ کی آبادی جنڈیالہ روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب حکیم مزمل حسین شاہ کا تیار کردہ کشتہ بیوی نے غلطی سے کھانے میں ڈال دیا جو کھاتے ہی حکیم اور اس کی بیوی نادیہ بی بی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ اس کے تین بچے میو ہسپتال لاہور میں دم توڑ گئے۔ ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی میتیں گھر پہنچنے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار تھی، مرحومین کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد ان کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ حکیم مزمل حسین شاہ جنڈیالہ روڈ پر اپنا ایک دواخانہ بنا رکھا ہے، اس نے جسمانی کمزوری کو دور کرنے کے لئے خصوصی کشتہ تیار کیا تھا جو گھر میں ان کے کچن میں پڑا تھا کہ اس کی بیوی نے اس کو دیسی گھی سمجھ کر غلطی سے چاول پکاتے ہوئے اس میں ڈال دیا اور جونہی حکیم حسین اور اس کی بیوی نادیہ بی بی نے اپنے بچوں کے ہمراہ چاول کھائے تو انتہائی زہریلے ہونے کے باعث ان کی موت کا باعث بن گئے۔
 مرنے والوں میں پانچ سالہ بیٹا مدثر اور تین سالہ بیٹی زوار فاطمہ اور دو سالہ نور فاطمہ ہلاک ہوگئے۔

0 comments:

Post a Comment